اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا
— July 24, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے پروگرام کا 5 اگست سے آغاز ہوگا۔ باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے بہتر صحت اور غذائیت کو فروغ دیا جائے گا، طلباء کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹرز سکول میلز پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری پرائمری سکولوں کے 57 ہزار طلباء مستفید ہوں گے، پروگرام کا مقصد سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور حاضری کو بہتر بنانا ہے