اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی اور غیر ملکی شہریوں کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کررہے ہیں ، وزیر داخلہ
— May 28, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی اور غیر ملکی شہریوں کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کررہے ہیں. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی اور غیر ملکی شہریوں کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ(ایس پی یو) قائم کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک بیلی کے قریب پولیس شہدا کے اہلخانہ کے لئے ’’مبین کاٹیج‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا. آئی جی اسلام آباد محمدسید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے 64 شہید پولیس افسران اور جوانوں کے اہلخانہ کو چک بیلی میں پلاٹ اورگھر تیار کرکے دیں گے ۔وزیر داخلہ نے کہا سی ڈی اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد کے تمام تھانوں کی’’ ری و یمپنگ‘‘ کررہے ہیں