اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کا قانون منظور
— September 26, 2024
کیلیفورنیا ( اے آئی اے) اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کا قانون منظور تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال کو روکنے کے لیئے اس پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکول بورڈز کو یکم جولائی 2026 تک کیمپسز میں اس سے متعلق پالیسی تیار کرنی ہوگی جسے ہر 5 سال بعد اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ کیلیفورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال بے چینی، ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے مسائل کو بڑھاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون طلباء کو تعلیمی، سماجی ترقی اور ان کے سامنے کی دنیا پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔ بچوں میں اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی بیماریوں اور سیکھنے کے عمل میں کمی کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدام کیا گیا ہے