اقرا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا سائودرن یونیورسٹی میں معاہدہ
— February 11, 2019کراچی ( اے آئی اے ) اقرا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا سائودرن یونیورسٹی میں معاہدہ تفصیلات کے مطابق اقرا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا سائودرن یونیورسٹی امریکہ کے مابین تعلیمی اشتراک کا معاہدہ ہوا ہے دونوں جامعات کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب اقرا یونیورسٹی میں منعقد ہوئی معاہدے کی تقریب کے موقع پر یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جان اسمتھ , اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی اور اساتذہ بھی موجود تھے. یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جان اسمتھ نے اقرا یونیورسٹی میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی بین الاقوامی معیار کی سہولتوں پر تحسین کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکٹر و سیم قاضی نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیچرز ٹریننگ اعلیٰ تعلیم کا ایک ناگزیر جز بن چکی ہے دونوں جامعات کے مابین تعلیمی اشتراک کے معاہدے پر کیلیفورنیا سائودرن یونیورسٹی امریکہ کی جانب سے انیلہ علی جبکہ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹرعرفان حمید نے دستخط کئے ہیں