الخدمت فری آئی ٹی کورسز پروگرام ” بنو قابل “ کلفٹن کیمپس کا افتتاح
— September 22, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) الخدمت فری آئی ٹی کورسز پروگرام ” بنو قابل “ کلفٹن کیمپس کا افتتاح تفصیلات کے مطابق الخدمت نے کلفٹن میں فری آئی ٹی کورسز پروگرام” بنو قابل “کیلئے کیمپس کا افتتاح کردیا ہے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. نوید علی بیگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلفٹن کیمپس کے قیام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم اور ہنرسے آراستہ کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے. اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قا بل پروگرام فاروق کملانی، کوآرڈینیٹر الخدمت ساوتھ سفیان دلاور، انچارج بنو قابل ڈسٹرکٹ ساوتھ سید جواد شعیب کے علاوہ دیگر معززین شہر بھی موجود تھے۔