امریکی صدر کے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک میں انتقال کرگئے
— August 16, 2020
نیویارک ( اے آئی اے ) امریکی صدر کے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک میں انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک میں انتقال کرگئے امریکی صدر نے ان کی موت سے ایک روز پہلے ان کی عیادت بھی کی تھی رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھی وہ نیویارک سٹی ہسپتال میں زیرعلاج تھے رابرٹ ٹرمپ کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں وہ کئی ماہ سے علیل تھے واضح رہے کہ صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 سال ہے ان کے ایک بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر 1983ء میں انتقال کر چکے ہیں امریکی صدر کی 2 بڑی بہنیں حیات ہیں جن میں میریان ٹرمپ بیری کی عمر 83 سال جبکہ الزبتھ ٹرمپ گراؤ کی عمر 78 سال ہے صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ ٹرمپ ان کے بھائی ہی نہیں دوست بھی تھے