آئی بی اے نے 2 سالہ ماسٹر آف سائنس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز پروگرام کا اجرا کردیا

آئی بی اے نے 2 سالہ ماسٹر آف سائنس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز پروگرام کا اجرا کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) آئی بی اے نے 2 سالہ ماسٹر آف سائنس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز پروگرام کا اجرا کردیا تفصیلات کے مطابق آئی بی اے کراچی نے رواں سال فال 2021 سمسٹر کے داخلوں کے لئے 2 سالہ ماسٹر آف سائنس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز پروگرام کا اجرا کردیا ہے جو مجموعی طور پر 30 کریڈٹ آورز پر مشتمل ہوگا یہ پروگرام اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام ڈیزائن کیا گیا ہے اور محکمہ معاشیات ، محکمہ سوشل سائنسز اور لبرل آرٹس کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے یہ کثیر الانضباطی پروگرام ترقی کے نظریہ اور طریقوں کے تنقیدی موضوعات کی کھوج کرے گا اور معاشروں کے ارتقا میں ترقیاتی عمل کو متعارف کرائے گا

About author