آئی پی پیز کے معاہدوں کو سامنے لایا جائے ، امیر جماعت اسلامی
— August 12, 2024
پشاور ( اے آئی اے ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو سامنے لایا جائے حافظ نعیم الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کئے جائیں، آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں، ان معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔. انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے جبکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔