آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج جاری

آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج جاری


مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج جاری تفصیلات کے مطابق ۜآزادکشمیر میں مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر احتجاج اورشٹرڈائون ہڑتال جاری ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اشیائے خودونوش کی قلت پیداہوگئی ہے ۔ ایک پولیس افسرکی شہادت کے بعدبھی مظاہروں پر تاحال قابو نہ پایاجاسکا ہے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ وموبائل سروسز معطل کردی گئیں ہے ۔مظاہرین کے قافلے مظفرآبادکے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔ مظاہرین کوروکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں تاہم مظاہرین نے بلوچ اوراعوان آباد کے مقام پر رکاوٹیں ہٹادیں،میرپور کے قافلے تتہ پانی اورہجیرہ پہنچ گئے، ادھراحتجاج روکنے میں ناکامی پر کمشنر اور ڈی آئی جی مظفرآبادتبدیل کردیے گئے ہیں ریاستی وزیراعظم چوہدری انوارالحق بجلی وآٹے پر سبسڈی دینے کو تیار ہوگئے ہیں ،انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیدی تاہم تاحال کمیٹی نے کوئی جواب نہیں دیا ہے

About author