اٹلی میں مشہور آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے لاوا اگلنا شروع کردیا
— August 15, 2024
روم ( اے آئی اے ) اٹلی میں مشہور آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے لاوا اگلنا شروع کردیا تفصیلات کے مطابق اٹلی میں آتش فشاں پہاڑ ’ایٹنا‘ نے دوبارہ لاوا اگلنا شروع کردیا ہے.رپورٹ کے مطابق یہ آتش فشاں پہاڑکچھ روز سے دھواں اور راکھ اُگل رہاتھا کہ اچانک رات کو آگ کےساتھ ساتھ لاوا اور شعلے بھی نکلنا شروع ہوگئے۔ آتش فشاں کے دھوئیں کے باعث کٹانیا کا ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے آس پاس کے علاقوں میں شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی ہے اور سیاحوں کوآتش فشاں کےقریب جانے سے روک دیا گیا ہے.