ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے طیارے کو حادثہ موسمی خرابی کے باعث پیش آیا، تحقیقاتی رپورٹ جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے طیارے کو حادثہ موسمی خرابی کے باعث پیش آیا، تحقیقاتی رپورٹ جاری

 

تہران ( اے آئی اے ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے طیارے کو حادثہ موسمی خرابی کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ہے . صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو شمالی ایران میں حادثے کا شکار ہوا تھا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا، حادثے کی وجہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال بھی تھی۔ تہران سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے گرا تھا.

About author