ایزی پیسہ کی مسلسل چوتھے سال عالمی موبائل ایوارڈکے لیے نامزدگی
— January 26, 2016
اسلام آباد (اے آ ئی اے ) پاکستان کی اولین اور سب سے بڑی برانچ لیس بینکاری سروس،ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائکروفنانس بینک کے جوائنٹ وینچر ’’ایزی پیسہ ‘‘ کو GSMAگلوبل موبائل ایوارڈز 2016 کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں خواتین کے لیے بہترین پراڈکٹ اور سروس کی کٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایزی پیسہ کو GSMAایوارڈ کے لیے مسلسل چوتھے سال نامزد کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ موبائل اور ٹیلی کمیونی کیشن انڈسٹری کا ’’آسکر‘‘ سمجھا جاتاہے۔ سال 2014میں ایزی پیسہ نے GSMA ایوارڈ کی ’بہترین این ایف سی/موبائل منی پراڈکٹ اور سروسز‘ اور’ ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں خواتین کے لیے بہترین پراڈکٹ اور سروسز‘ کی کٹیگری میں 2 ایوارڈز اپنے نام کئے تھے۔