ایس آئی یو ٹی میں پانچ سالہ بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری
— April 30, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) ایس آئی یو ٹی میں پانچ سالہ بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ( ایس آئی یو ٹی ) میں 5 سالہ بچی زینب کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہے ۔ایس آئی یو ٹی کے مطابق پانچ سالہ بچی زینب دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا تھا اور اسے بار بار سینے میں انفیکشن ہوتا تھا۔