ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
— June 6, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو ملنے والا قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلئے ہے،اے ڈی بی نے کہا کہ پروگرام نجی شراکت داری کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاون ہے جب کہ یہ پروگرام ہمارے پبلک سیکٹر مینجمنٹ سپورٹ کے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے، بینک کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کو اس کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔