ایف آئی اے افسران کے تبادلے و تقرریاں
— November 14, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) ایف آئی اے افسران کے تبادلے و تقرریاں تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں 4افسران کے تبادلے و تقرریاں کر دی گئیں ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی رابعہ قریشی کا تبادلہ ایڈیشنل ڈی جی آفس ساؤتھ آفس میں کردیا گیا ہے۔عمران ریاض کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو کراچی ، علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی محمد ایاز کو کارپوریٹ کرائم سرکل کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔