ایف بی آر  نے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا

ایف بی آر نے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ایف بی آر نے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق 42 شہروں کے چھوٹے دکانداروں سے ماہانہ 100 روپے سے 20 ہزار تک ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس کا تعین علاقے اور دکان کے سائز کے تحت کیا جائے گا۔ جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

About author