اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے سبب لاکھوں ملازمتوں کو خطرہ

اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے سبب لاکھوں ملازمتوں کو خطرہ

نیویارک ( اے آئی اے ) اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے سبب لاکھوں ملازمتوں کو خطرہ تفصیلات کے مطابق اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے سبب لاکھوں ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اورٹیک کمپنیوں کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین نوکریوں سے برطرف کردیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران مائیکرو سافٹ اور میٹا سمیت ٹیک کمپنیوں سے ایک لاکھ افراد کو نوکریوں سے فارغ کردیا گی ہے اس سال اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد چھانٹیوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ سال کی پہلی ششماہی میں دنیا بھر کی تقریباً 330 کمپنیوں سے 98 ہزار سے زائد افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیوں میں گوگل، فیس بک اور ٹیسلا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں افراد خاموشی سے چھاٹنی کے عمل کا بھی شکار ہوچکے ہیں۔ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں گزشتہ سال سے جاری معاشی سست روی اب بھی جاری ہے۔

About author