بانی متحدہ سے موسوم یونیورسٹیوں کے نام تبدیل

بانی متحدہ سے موسوم یونیورسٹیوں کے نام تبدیل

ALTAF HUSSAIN

کراچی ( اے آ ئی اے ) سندھ  کابینہ نے پیر کے روز ایک مسودۂ قانون منظور کیا ہے جس کے تحت کراچی اور حیدر آباد میں واقع بانی متحدہ سے موسوم یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کر دیے جائیں گے۔  کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کراچی میں واقع یونیورسٹی کا نام عبدالستار ایدھی یونیورسٹی اور حیدر آباد کی یونیورسٹی کا نام فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے بانی کے نام پر قائم کی جانے والی الطاف حسین یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کے بل کی حمایت کی۔ بعد ازاں نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں بنائی جانے والی یونیورسٹی کا نام ‘عبد الستار ایدھی’ کے نام پر رکھا جائے گا۔

About author