بحری مشق امن 2019 شروع ہوگئی
— February 9, 2019کراچی ( اے آئی اے ) پاک بحریہ کے تحت کثیر القومی بحری مشق امن 2019 شروع ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا که یه مشق امن بحری خطرات سے متحد ہو کر نمٹنے کی مسلمہ حقیقت کا مظہر ہے سمندروں کو محفوظ بنانے کے لیئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، مشق شریک ممالک کے دوستانہ تعلقات میں معاون ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ 2007 ء سے مشق امن کا انعقادباقاعدگی سے کیا جا رہا ہے رواں سال بھی 45 سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ اور مندوبین کے طور پر شرکت کر رہے ہیں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ مشق امن 2019 ء کا بنیادی مقصد ایک دوسرے کے بحری نظریات اور کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا اور سمندر میں درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانا ہے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے اور یکساں طریقہ کار کی مشق کرنے سے بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کا راستہ متعین ہو گا یہ مشق دو اہم مراحل پر مشتمل ہے ، جس میں ہاربر اور سی فیز شامل ہیں ہاربر فیز کے دوران مختلف سیمینارز , مباحثے اور عملی مظاہرے ہوں گے علاوہ ازیں عالمی سیاست کے تغیر و تبدل، بحر ہند میں ابھرنے والی نئی میری ٹائم جہتوں پر غوروفکرکے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد کی گئی ہے