برطانوی حکومت نے دو ہزار سے زائد قیدی قبل از وقت رہا کر دیئے

برطانوی حکومت نے دو ہزار سے زائد قیدی قبل از وقت رہا کر دیئے

لندن ( اے آئی اے ) برطانوی حکومت نے دو ہزار سے زائد قیدی قبل از وقت رہا کر دیئے تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قیدیوں سے بھر جانے والی جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے قیدیوں کو قبل از وقت رہا کرنے کے حکومتی منصوبے کے تحت گزشتہ روز مجموعی طور پر 2 ہزار 220 قیدیو ں کو رہا کر دیا گیا ہے. حکومتی منصوبے کے مطابق پانچ برس سے کم کی سزا پانے والے ایسے قیدی جو سزا کا 40 فیصد عرصہ کاٹ چکے ہیں وہ رہائی کے حقدار ہیں۔ پہلے ایسی سہولت نصف سزا کاٹنے والے قیدیوں کو ملتی تھی، البتہ دہشت گردی وغیرہ یا پرتشدد جرائم میں کم از کم چار برس کی سزا بھگتنے ، جنسی مجرم اور گھریلو تشدد میں ملوث قیدیوں کو یہ رعایت نہیں ملے گی۔ گزشتہ ہفتہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 88,521 تک جا پہنچی تھی

About author