برطانیہ میں سڑکوں پر سونے والے افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ
— December 6, 2023
مانچسٹر ( اے آئی اے ) برطانیہ میں سڑکوں پر سونے والے افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لندن اس حوالے سے سرفہرست شہر ہے جو سڑکوں پر سونے والے افراد کاگھر مانا جا رہا ہے۔ جولائی اور ستمبر کے درمیان دار الحکومت لندن کی سڑکوں پر 4ہزار سے زائد ایسے افراد کا ریکارڈ مرتب کیا گیاجو سڑکوں پر سوتے ہیں ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا 12فیصد زائد ہے۔