برطانیہ میں موبائل فون پر سائرن کے ساتھ نئے قومی ایمرجنسی الرٹ نظام کا آغاز
— April 26, 2023
لندن ( اے آئی اے ) برطانیہ میں موبائل فون پر سائرن کی آواز کے ساتھ ایک نئے قومی ایمرجنسی الرٹ نظام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز 3 بجے دوپہر 4G اور 5G نیٹ ورکس استعمال کرنے والے تمام اسمارٹ فونز پر آزمائشی سائرن بجایا گیا، سائرن کی آواز ایسے تھی جیسے کہ کام پر فائر الارم بجتا ہے، سائرن کے ساتھ ہی موبائل فون پر تحریر شدہ بیان بھی آیا کہ اس سائرن ٹیسٹ کے جواب میں آپ کو کوئی جوابی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے موبائل فون پر سائرن کا یہ نیا نظام عوام کو کسی بھی ناگہانی خطرات مثلاً سیلاب، جنگل کی آگ یا دیگر کسی بھی قسم کی جان لیوا صورتحال میں عوام کو فوری طور پر الرٹ پیغام دے گا۔ ایسے افراد جن کے فون ایروپلین موڈ میں تھے یا انہوں نے اسے پاور آف کیا ہوا تھا، ان کے فونز پر سائرن نہیں بجے، اس ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے ڈپٹی وزیراعظم آلیوو ڈاودن نے کہا کہ ایمرجنسی میں یہ الارم زندگیاں بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ یہ نظام نینی ریاستی مداخلت کی ایک مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو افراد اس پیغام کو وصول نہیں کرنا چاہتے وہ فون پر اپنی سیٹنگ پر جاکر مستقبل کیلئے اس کو بند کرسکتے ہیں۔