بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی شہر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے جراثیم کش اسپرے مہم 28 ستمبر تک جاری رہے گی 40 گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر ہرضلع میں اسپرے کررہی ہیں ، گذشتہ روز کورنگی ضلع کے مختلف علاقوں میں اسپرے کیا گیا ہے اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے چیئرمین نیر رضا اور وائس چیئرمین احمرعلی بھی موجود تھے اسپرے شیڈول کے مطابق ضلع ملیر ، ضلع وسطی، ضلع جنوبی، ضلع شرقی ، ضلع غربی میں اسپرے کیا جاتے گا جبکہ ہفتے کو ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کی حدود میں اسپرے کیا جائے گا میئر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ اسپرے کے دوران ندی ، نالوں اور جہاں پانی کھڑا ہو یا مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کی جگہوں پر خاص توجہ دی جائے اور کراچی شہر کے ہر گلی کوچے میں اچھی طرح اسپرے کیا جائے اسپرے مہم کے دوران جن مقامات پر اسپرے کرنے والی گاڑیوں کا جانا دشوار ہو وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے ممکن بنایا جائے اور کے ایم سی اور ڈی ایم سیز اپنے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ اسپرے مہم کو موثر انداز میں کامیاب بنائیں

About author