بنگلادیشی طلبا نے اپنی سیاسی جماعت بنانے پر مشاورت شروع کردی
— August 17, 2024
ڈھاکا ( اے آئی اے ) بنگلادیشی طلبا نے اپنی سیاسی جماعت بنانے پر مشاورت شروع کردی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو معزول کرنے والے طلبا مظاہرین نے بنگلہ دیش میں اپنی سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا ہے. طالبعلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی جماعت بنانے پر مشاورت کر رہے ہیں کیونکہ عوام دونوں سیاسی جماعتوں سے تھک چکے ہیں اور انہیں ہم پر اعتماد ہے۔گزشتہ 30 برس کے دوران بنگلہ دیش پر شیخ حسینہ کی عوامی لیگ اور بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی خالدہ ضیا کی حکومت ہی رہی ہے۔ دونوں خواتین کی عمریں 70 برس سے زائد ہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے لیے سرگرم طلبہ تحریک کے کوآرڈینیٹر تہمید چوہدری کے مطابق طلبہ کے سیاسی جماعت بنانے کے بہت امکانات ہیں اور وہ اپنے پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔