بنگلادیش میں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا

بنگلادیش میں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا

ڈھاکا ( اے آئی اے ) بنگلادیش میں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس بار طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔ بنگلادیشی حکومت نے شام 6 بجے کے بعد غیرمعینہ مدت کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے، حکومت نے ملک بھر پیر سے بدھ تک عام تعطیل کا بھی اعلان کردیا ہے۔ لیکن ہزاروں کی تعداد میں طلبا سڑکوں پر موجود ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

About author