ترک صدر رجیب طیب اردوان کی وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

ترک صدر رجیب طیب اردوان کی وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

 

Turkish President Tayyip Erdogan meets with Pakistan's Prime Minister Nawaz Sharif in Islamabad, Pakistan, November 17, 2016. Kayhan Ozer/Presidential Palace/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. FOR EDITORIAL USE ONLY. NO RESALES. NO ARCHIVE.

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) ترک صدر رجیب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا. اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی، دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے . جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترک صدر وزرا سے مصافحہ کیا،، ترک صدر نے بھی اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم نواز شریف سے کرایا اس کے بعد ترک صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی. جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال،عالمی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی. ترک صدر نے شاندار استقبال پر وزیراعظم نواز شریف کا شکر یہ ادا کیا.

About author