ترک صدر نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی برقی بس کا افتتاح کردیا

ترک صدر نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی برقی بس کا افتتاح کردیا

انقرہ ( اے آئی اے ) ترک صدر نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی برقی بس کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقامی کمپنی کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی برقی بس کا افتتاح کردیا ہے ترک صدر طیب اردوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بس کا سفر بھی کیا اور بس کی تعریف کی کمپنی کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد بڑے پیمانے پر بس کی تیاری شروع کرے گی ترکی کی تیار کردہ 27 فٹ لمبی بس میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے جب کہ بیٹری کو 5 گھنٹوں میں اے سی کے ذریعہ یا 3 گھنٹے میں ڈی سی کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے 220 کلو واٹ کی بیٹریوں کی حامل یہ بسیں 300 کلو میٹر کا فاصلہ بغیر رکے طے کر سکتی ہیں

About author