جامعہ کراچی میں بم موجودگی کی اطلاع

جامعہ کراچی میں بم موجودگی کی اطلاع

map ku

کراچی   ( رپورٹ جنید احمد   ) جامعہ کراچی میں تین بموں کی موجودگی کی اطلاع ملنے  کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق بم دھماکوں کی اطلاع ایک موبائل نمبر سے پولیس ہیلپ لائن  15پر دی گئی تھی  ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد اطلاع کو جھوٹا قرار دے دیا .  طالب علمو ں کے مطابق جامعہ کراچی ایک غیر محفوظ یونیورسٹی ہے . سیکورٹی کے معاملات سیکورٹی مینیجر کے بجا ۓ ایک پروفیسر دیکھ رہے ہیں . یونیورسٹی پوائنٹ میں بیٹھہ کر کوئی بھی یونیورسٹی میں داخل ہو سکتا ہے داخلی راستوں پر یونیورسٹی پوائنٹ کو روک کر چیک نہیں کیا جاتا ہے  . کوئی سیکورٹی کنٹرول روم نہیں ہے . سیکورٹی کا نظام چوکیدار دیکھ رہے ہیں

About author