جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے پر اسٹنٹ پروفیسر معطل
— August 11, 2023
کراچی ( اے ائی اے ) جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے پر اسٹنٹ پروفیسر معطل تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شعبہ اردو کے اسٹنٹ پروفیسر کو طالبہ کے ساتھ ہراسانی کی شکایت پر معطل کردیا ہے یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شعبہ اردو کے استاد جامعہ کراچی کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش اور وائس چانسلر کی منظوری کے بعد “یونیورسٹی آف کراچی ایمپلائیز (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) کے تحت فوری معطل ہونگے اور protection against harrasment of women committee کے کسی نئے فیصلے تک یہ معطلی قائم رہے گی