جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد

جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد


کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی اور تصادم کے باعث طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی ہدایت پر مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا نے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شام لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس طلبہ کا ایک گروہ مخالف طلبہ تنظیم کے دو طلبہ کو مارنے کے لیے شعبہ انتظامیہ کی عمارت میں گھس گیا تھا

About author