جامعہ کراچی کے  دیوالیہ ہونے کا خطرہ

جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

KU-logo

کراچی   ( رپورٹ جنید احمد  )   جامعہ کراچی دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی کا خسارہ ایک ارب سے روپے تجاوز کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے خسارے کو چھپانے کے لیے غیرقانونی طور پر پنشنرز کے لیے مختص فنڈز بھی استعمال کر لیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے مشیروں کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے اور دفاتر قائم کرنے سے خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مالی خسارے کے باعث اساتذہ دو سال سے ریسرچ گرانٹ سے بھی محروم ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی کے طلبہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیۓ  بیت الخلا بھی نہیں ہیں

About author