جعلی اسناد سے امریکی اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے کی کوشش پر خاتون گرفتار
— February 22, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) جعلی اسناد جمع کرکے امریکی اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے کی کوشش پر خاتون گرفتار تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک خاتون کو جعلی تعلیمی اسناد جمع کروانے پر گرفتار کر لیا ۔ سرکل میں درج مقدم نمبر 2024 / 27 میں تفتیشی افسر انسپیکٹر بابر علی نے تحریر کیا ہے کہ کراچی کی رہائشی خاتون (دیوی پریانکا منگلانی) نے نارتھ امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کیا اور اس کی درخواست بمعہ اسناد کے کراچی کے امریکی قونصل خانے کو بھیج دی گئی۔تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اسناد جعلی ہیں ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد خاتون اور اس کو کنسلٹنسی فراہم کرنے والی دوسری خاتون جس نے اپنی خدمات کے لیے 15 لاکھ روپے وصول کیے اور دیگر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ باقی تین گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔