جناح اسپتال کراچی کا ہیلی پیڈ ائر ایمبولینس کے لیے فعال کر دیا گیا
— October 6, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) جناح اسپتال کراچی کا ہیلی پیڈ ائر ایمبولینس کے لیے فعال کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں ائر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کر دیا گیا ہے جس سے ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور سرکاری و نجی ہوائی ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جاسکتے ہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لئے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکی ہے جناح ہسپتال کی منتظم اعلی ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں تعمیر شدہ ہیلی پیڈ پر اترا ہے