جنگلات میں آگ پر قابو پانےکیلئے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم

جنگلات میں آگ پر قابو پانےکیلئے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم


مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی ) جنگلات میں آگ پر قابو پانےکیلئے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق موجودہ خشک سالی کے دوران جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور جنگلات میں لگی آگ پر فوری قابو پانے کے لیے تجدید ڈویژن مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے کنٹرول روم میں ہمہ وقت محکمہ جنگلات کا ایک آفیسر موجود رہے گ مظفرآباد،نیلم اور ہٹیاں بالا اضلاع کے ڈی ایف اوز رینج آفیسرزسمیت جملہ فیلڈ عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ، انہیں ہمہ وقت جائے تعیناتی پر حاضر رہنے اور جنگلات میں آتشزدگی کی فوری اطلاع دینے کا حکم دیا گیا ہے۔جنگلات میں آتشزدگی کی بروقت اطلاع نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

About author