جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
— August 29, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے اور انہیں احتجاجی مراسلہ بهی دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے 27 اگست کو نکرن سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث بچی سمیت 2 معصوم شہری شہید ہوئے اور اس کے علاوہ چری کوٹ سیکٹر میں 4 سالہ بچہ بھی بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا بھارتی افواج شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہے بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے , بھارت 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے اور بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کنٹرول لائن کے دورے کی اجازت دے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت امن برقرار رکھے بھارت یو این کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردارادا کرے