جے پی ایم سی میں ایف سی پی ایس 2 ٹریننگ کیلئے 100 نشستوں کا اضافہ

جے پی ایم سی میں ایف سی پی ایس 2 ٹریننگ کیلئے 100 نشستوں کا اضافہ

کراچی ( اے آئی اے ) جے پی ایم سی میں ایف سی پی ایس 2 ٹریننگ کیلئے 100 نشستوں کا اضافہ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی کاوشوں سے حکومت سندھ نے ایف سی پی ایس-2 ٹریننگ کی مختص 80 نشستوں میں مزید 100 نشستوں کا اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پروفیسر شاہد رسول نےحکومت سندھ سے ایف سی پی ایس 2 ٹریننگ کی نشستیں بڑھانے کی اجازت طلب کی تھی حکومت سندھ کی جانب سے اجازت ملنے پر پروفیسر شاہد رسول نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو اور سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی پی ایس -2 ٹریننگ کی مختص نشستوں میں اضافے سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے وارڈز میں تربیت یافتہ پوسٹ گریجویٹس کی موجودگی سےعوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی

About author