حکومت سندھ نے چار ہزار نو سو ایک غیر فعال سرکاری اسکول ختم کر دئیے
— December 31, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ نے چار ہزار نو سو ایک غیر فعال سرکاری اسکول ختم کر دئیے تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے 4 ہزار 901 غیر فعال سرکاری اسکولوں کو ختم کردیا ہے جس کا سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ختم شدہ اسکولوں میں کراچی کے 61 اسکول بھی شامل ہیں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، چیف مانیٹرنگ آفیسرز اور ریفارم سپورٹ یونٹ کے کوآرڈینیٹرز کے ذریعے مشترکہ طور پر کیے گئے علاقوں کی جانچ کے پیشِ نظر 4 ہزار 901 غیر فعال اسکول جو زمین پر موجود ہی نہیں ہیں ( یعنی جن اسکولوں کی عمارت نہیں ہے ، انرولمنٹ نہیں ہے اور کوئی استاد بھی نہیں ہے ) انہیں فوری طور پر ڈی نوٹیفائیڈ / ختم کر دیا گیا ہے