حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے 100 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری
— December 17, 2022
حیدرآباد ( اے آئی اے ) حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے 100 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کا نوٹی فیکشن جاری ،ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے فیڈرل انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنا لوجی اینڈ مینجمینٹ سائنسز حیدرآباد ( حیدرآباد یونیورسٹی ) کے لئے دیہہ گنجو ٹکر، تعلقہ لطیف آباد میں100ایکڑ زمین بلا معاوضہ الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے، اس زمین کے الاٹمنٹ کے کاغذات ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن دانش سعید نے گورنر سندھ کو گورنر ہاؤس میں پیش کئے۔