خالد لانگوکا بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کااعلان

خالد لانگوکا بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کااعلان

KHALID LANGO

کوئٹہ  ( اے آ ئی اے )  سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کااعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کرپشن الزامات میں گرفتار ہیں اور انہیں بکتر بند گاڑی میں بلوچستان اسمبلی لایا گیا تھا  ،صوبائی اسمبلی پہنچ کر سابق مشیر خزانہ نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اپنی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ۔خالد لانگو کا کہناتھا کہ وہ عوام میں واپس جائیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے ۔خالد لانگو اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر اسمبلی سے باہر چلے گئے ۔

About author