دنیا کی آبادی دس ارب سے تجاوز کرنیوالی ہے
— July 12, 2024
نیویارک ( اے آئی اے ) دنیا کی آبادی دس ارب سے تجاوز کرنیوالی ہے اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے اور یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں آبادی 2080ء کی دہائی میں عروج کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی، آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو بائیسویں صدی میں دنیا میں سانس لینے والے انسانوں کی تعداد ممکنہ طور پر گیارہ ارب سے تجاوز کر چکی ہو گی۔