دو یا زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدوار وں کے لیئے ہدایات جاری
— February 23, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) دو یا زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدوار وں کے لیئے ہدایات جاری الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کے مطابق ایسے تمام کامیاب امیدواران جو دو یا دو سے زیادہ نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں، کے لیے لازم ہے کہ وہ کوئی بھی ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لہٰذا آئین کے آرٹیکل (3)223کے تحت کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل ما سوائے ایک نشست کے باقی تمام نشستوں سے استعفا دینے کے حوالے سے کامیاب امید وار بذات خود یا اپنے مجاز نما ئندہ جس کی تصدیق اوتھ کمشنر کے ذریعے کی گئی ہو، نشست یا نشستوں سے دستبردار ہونے کی درخواست بنام چیف الیکشن کمشنر ، الیکشن کمیشن پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختونحوا اور بلوچستان کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223کے تحت 30دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی ماسوائے اس نشست کے جس پر امید وار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہے۔