رمضان المبارک کی آمد سے قبل مسجد نبوی میں ایک ہزار کے قریب نئے قالین بچھا دیئے گئے
— May 16, 2017
ریاض ( اے آئی اے ) مسجد نبوی میں خواتین کیلئے مختص حصے میں ایک ہزار کے قریب نئے قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔ مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ان قالین کو زینت بنایا گیا ہے۔ عبادت گزار اور زائرین خواتین کیلئے مختص مقام پر یہ قالین بچھائے گئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ روضہ رسول کے قالین اگلے چند دنوں میں تبدیل کردیئے جائیں گے۔