سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولر پینل تیار کرلیا
— November 13, 2023
لندن ( اے آئی اے ) سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولر پینل تیار کرلیا تفصیلات کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولر پینل تیار کرلیا ہے برطانوی سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو سورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے اسے سولر لیف (leaf) کا نام دیا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے پودوں کے بخارات کے اخراج کے نظام کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے سولر لیف کو زیادہ بجلی بنانے میں مدد ملے گی، سولر لیف سورج کی 13.2فیصد زیادہ توانائی اپنے اندر جمع کر سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سولر پینل اپنے اندر جمع ہونے والی حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل انرجی کی تیاری کے لیے بھی استعمال کرسکے گا۔