سابق وزیراعظم آزاکشمیر سردار تنویرالیاس سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید محسن علی گیلانی کی ملاقات
— April 16, 2023
مظفر آباد ( اے آئی اے ) سابق وزیراعظم آزاکشمیر سردار تنویرالیاس سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید محسن علی گیلانی کی ملاقات تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاکشمیر سردار تنویرالیاس سے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف مخدوم سید محسن علی گیلانی ، نوجوان رہنما و سابق امیدوار کونسلر پاکستان تحریک انصاف سنی خان ، سیاسی و سماجی رہنما اسد شاہ نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم آزاکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے گذشتہ روز مظفرآباد میں پرامن احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤ ں اور کارکنان پر پولیس کے بے رحمانہ شدید تشدد کی تفصیل جانی انہوں نے کہا کارکنان پر پولیس کا بے رحمانہ شدید تشدد غیر جمہوری عمل ہے سردار تنویر الیاس نے مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر ہوئے ظلم کو قائد پاکستان عمران خان تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے سردار تنویر الیاس نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید محسن گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کی قربانی پر مجھے فخر ہے اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی