سابق وزیر اعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل
— February 2, 2019لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سےسروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی سروسز اسپتال منتقلی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ان کو وی آئی پی کمرے میں رکھا جائے گا اور سروسز اسپتال کا 3 رکنی میڈیکل بورڈ ان کا معائنہ کرے گا گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا اور رپورٹ میں ظاہر کیا کہ نواز شریف کو پیچیدہ مسائل درپیش ہیں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ٹیسٹ سروسز ہسپتال میں ہوں گے سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب تک ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اسپتال میں ہی رہیں گے