سعودی حکومت نے غیر ملکی ورکرز کی سہولت کے لیے الیکٹرانک سروس متعارف کروا دی

سعودی حکومت نے غیر ملکی ورکرز کی سہولت کے لیے الیکٹرانک سروس متعارف کروا دی

saudi arabia

ریاض   (اے آ ئی اے )   سعودی حکومت نے غیر ملکی ورکرز کی سہولت کے لیے الیکٹرانک سروس متعارف کروائی ہے، اس سروس کا نام ”مستشرق العمالی” (مزدوروں کا مشیر) رکھا گیا ہے۔ الیکٹرانک سروس ”مستشرق العمالی” میں کئی زبانیں شامل ہیں اور اس کے ذریعے غیر ملکی ورکرز اپنی ملکی زبان میں اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اس سے پہلے غیر ملکی ورکرز کو زبان سمجھنے میں مشکل در پیش ہوتی تھی، جب کہ اس سروس کی بدولت غیر ملکی ورکرز ریاست میں کہیں بھی موجود ہوں، فون کال کے ذریعے اپنی مادری زبان میں رہنمائی اور اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت جدہ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے فارمیسی کے شعبے میں سعودی شہریوں کی ملازمت کے 5 فیصد کوٹے کو بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

About author