سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا
— May 30, 2020
ریاض ( اے آئی اے ) سعودی حکومت نے مسجد نبوی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کھولنے کی منظوری دے دی ہے ایک رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سےعام نمازیوں کےداخلے کی اجازت ہوگی خادمین حرمین شریفین نے مسجد نبوی ﷺ عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی منظوری دی ہے عام شہری مسجد میں پھر سے نماز ادا کرسکیں گے ، کورونا وبا کے باعث مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا مسجد نبوی ﷺ کھولنے کے احکامات تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری کئے گئے ہیں شاہ سلمان کی جانب سے اجازت کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں اتوار سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی ، جبکہ سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا