سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیئے ویزا فیس کم کر دی
— February 17, 2019لاہور ( اے آئی اے ) سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیئے ویزا فیس کم کر دی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیئے ویزہ فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور سعودی سفارتخانے کی جانب سے سعودی حکام کے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے سنگل انٹری ویزٹ ویزا کی فیس 2000 سے کم کرکے 338 ریال کردی گئی ہے اور سفارتخانہ ملٹی پل انٹری ویزٹ ویزا کی فیس 3000 کے بجائے 675 ریال ہوں گے پاکستانیوں کے لیئے فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوگا