سعودی عرب : مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب : مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

mosque_saudi_arabia

ریاض ( اے آ ئی اے ) سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مشرقی شہر الاحساءکے علاقہ مہاسن میں واقع امام ردا مسجد پر نماز جمعہ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور پھر بم حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ۔ ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے وقوعہ کے بعد علاقے کا گھیراﺅ کرلیا۔ سکیورٹی فورسز نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

About author