سعودی عرب نے اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی پابندیاں عائد کردیں
— January 18, 2022
ریاض ( اے آئی اے ) سعودی عرب نے اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی پابندیاں عائد کردیں تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث غیر ممالک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان سمیت غیر ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیا گیا ہے سعودی ائیرلائن نے بھی عمرہ زائرین کیلئے نیا سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ایجنٹس اور بکنگ سینٹر کو قرنطینہ بکنگ کے بغیر ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے سعودی ائیرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے نئے سرکلر میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹکٹ کی خریداری سے پہلے 5 روزہ قرنطینہ پیکیج لیں جبکہ ائیرلائن انتظامیہ قرنطینہ پیکیج کے بغیر مسافروں کو جہاز میں سوار نہ کرے